ویلفیئر گرانٹس کے حصول کیلئے ایس او پیز میں ترمیم

ویلفیئر گرانٹس کے حصول کیلئے ایس او پیز میں ترمیم

لاہور(خبر نگار )پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے گرانٹس کے حصول کیلئے اہلیت کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے ایس او پیز میں ترمیم کر دی۔

جسکے تحت رجسٹرڈ نجی اداروں میں کام کرنے والے اہل ورکرز کو بھی صنعتی ورکرز کی طرز پر ویلفیئر گرانٹس فراہم کی جا سکیں گی۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ترمیمی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے ایس او پیز کے مطابق پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹس آرڈیننس 1969 کے تحت رجسٹرڈ اداروں میں کام کرنیوالے اہل ملازمین بھی ویلفیئر گرانٹس کے حصول کے اہل قرار دئیے گئے ہیں تاہم گرانٹس کے حصول کیلئے متعلقہ ملازمین کو دیگر مقررہ شرائط و ضوابط پر پورا اترنا ہوگا۔ترمیم کے تحت مائنز میں کام کرنیوالے ورکرز کیلئے بھی خصوصی شرط عائد کی گئی ہے ۔ انہیں متعلقہ محکمے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا، جس سے تصدیق کی جائیگی کہ وہ پہلے سے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے سہولیات حاصل نہیں کر رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...