ڈیجیٹل ادائیگی ٹیکس خوردبرد ، ویجلینس ونگ فعال بنانیکا فیصلہ

 ڈیجیٹل ادائیگی ٹیکس خوردبرد ، ویجلینس ونگ فعال بنانیکا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )جعلی رسیدوں کے اجرا کے بعد ڈیجیٹل ادائیگیوں سے ٹیکس خوردبرد کا معاملہ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ ویجلینس ونگ کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں سے انکار کرنیوالی لوکل و انٹرنیشنل فوڈ چینز، کافی شاپس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ پی آر اے کے مطابق ریکارڈ میں جعلسازی سے بچنے کیلئے کمپنیوں کے ظاہر کردہ اکاؤنٹس میں ہی ڈیجیٹل ادائیگی کرنا ہوگی۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت انفورسمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا،کمشنر پی آر اے لاہور ڈویژن کو انفورسمنٹ ٹیموں کے فیلڈ آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ،سوشل میڈیا صارفین کی موصول ہونیوالی شکایات کی فوری جانچ کے بعد 70 سے زائد ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری،ای آئی ایم ایس سے جاری کردہ رسدوں پر کیو آر کوڈ لازم، فوری جانچ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...