پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بند کرنیکی سمری واپس لینے کانوٹ بھجوا دیا گیا

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بند کرنیکی  سمری واپس لینے کانوٹ بھجوا دیا گیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کی سمری واپس لینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ نوٹ بھجوا دیا گیا ۔

ایم ڈی پی ایچ ایف رائے منظور کی جانب سے 28 ستمبر کو ارسال کردہ نوٹ میں ادارے کی کارکردگی اور بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن نے 2100 ہیلتھ پروفیشنلز کو 2500 ملین روپے سے زائد کے بلا سود قرضے جاری کیے اورقرضے دینے کے باوجود ادارے کے پاس اس وقت بھی بینکوں میں 1328 ملین روپے موجود ہیں۔ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بندش کی سمری منظور ہونے سے ملازمین پر بے روزگاری کی تلوار لٹک گئی ہے، ادارے کو بند کرنے کی سمری پر نظرثانی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...