میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان جاری 5 امیدوارنقل کرتے پکڑے گئے
لاہور (خبر نگار)میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان جاری، 5امیدوارنقل کرتے پکڑے گئے ۔تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام ریاضی کے پرچے کے دوران کنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے ۔
گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول فار بوائز، ننگل سادھاں مریدکے میں حسیب اور علی ، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول، شیخوپورہ میں محسن ، گورنمنٹ گرو نانک ہائی سیکنڈری سکول فار بوائزننکانہ صاحب میں عبدالرحمن اور گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول فار بوائز ننکانہ صاحب میں حماد وٹو نقل کرتے پائے گئے ۔ پانچوں امیدواروں کیخلاف ایو ایم سی اندراج اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments