خیبر پختونخوا میں جمہوری عمل بحال کیاجائے :پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی ناہید خان، سینئر نائب صدور فیاض خان اور۔۔۔
امجد بلوچ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری کنور زاہد، فرح اسلم، ابراہیم خان، ساجدہ میر، ہاشم خان بابر اور دیگر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا حکومت کی معطلی، ہنگامی صورتحال اور گورنر راج کے نفاذاور آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کی تعیناتی پر اظہار تشویش کیا ہے ۔رہنمائوں نے دہشتگردی کیخلاف حتمی اور مؤثر کارروائی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پائیدار کامیابی کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام کا اعتماد، تعاون ناگزیر ہے ۔وفاقی حکومت، صوبائی سیاسی قیادت، منتخب نمائندے اور سول و عسکری حکام سکیورٹی خدشات کے ازالے ، عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جمہوری عمل کی بحالی کیلئے فوری معنی خیز مذاکرات شروع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments