پولیس میں جوابدہی کا نظام بہتر بنانا میری ترجیحات ، آر پی او

پولیس میں جوابدہی کا نظام بہتر بنانا میری ترجیحات ، آر پی او

مقدمات کی تفتیش میں میرٹ، قانونی تقاضوں کی بنیادی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتاجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے گا، دنیا نیوز سے گفتگو

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، تھانوں میں عام شہری کو فوری انصاف اور پولیس میں جوابدہی کا نظام بہتر بنانا میری ترجیحات میں شامل ہے ، قانون سب کے لیے برابر ہے ، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔حال ہی میں تعینات ہونیوالے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد صرف جرائم کے بعد کارروائی کرنا نہیں بلکہ ایسے مؤثر اقدامات کرنا بھی ہے جن سے شہری خود کو محفوظ محسوس کریں ،ریجن میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے ، ڈکیتی، راہزنی، چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، آر پی او کا کہنا تھا کہ تھانے میں آنے والا ہر شہری عزت اور توجہ کا مستحق ہے ؛ کسی کی شکایت محض اس وجہ سے نظرانداز نہیں ہونی چاہیے کہ وہ بااثر نہیں، اور نہ ہی کسی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر سمجھا جا سکتا ہے ۔مقدمات کی تفتیش میں میرٹ، شواہد اور قانونی تقاضوں کو بنیادی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تفتیش میں جانبداری، غیر ضروری تاخیر اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات کو اب ختم ہونا چاہئے ،خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کے تحفظ اور شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ شہریوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...