سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثوں کی تفصیل ارسال کرنیکا حکم
اثاثے چھپانے یا غیر قانونی طور پر بنانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثوں کی تفصیل ایک ہفتہ میں ارسال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں پرفارمہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتہ تک اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ ملازمین کی اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائیں گی، اور اثاثے چھپانے یا غیر قانونی طور پر بنانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے اثاثے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments