شہریوں کو پولیس اور ٹریفک سے متعلقہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم

شہریوں کو پولیس اور ٹریفک سے  متعلقہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے دور دراز علاقوں کے شہریوں کو پولیس اور ٹریفک سے متعلقہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ وین چک نمبر 9 جنوبی، کوٹ مومن پہنچ گئی، جہاں شہریوں کو پولیس سے متعلقہ مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی سہولت کے لیے خصوصی خواتین پولیس افسران بھی تعینات کی گئی ہیں، جبکہ شہری ٹریفک سے متعلقہ سہولیات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو پولیس خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا  ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...