شہر کی سڑکوں پر اَب گرے کلرکے کرب سٹون لگائے جائینگے

شہر کی سڑکوں پر اَب گرے کلرکے کرب سٹون لگائے جائینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور کی سڑکوں پر پیلے اور کالے رنگ کے کرب سٹون ماضی کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔۔

ایل ڈی اے نے شہر کی سڑکوں پر کرب سٹون کے رنگ سے متعلق نئی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نئی تعمیر ہونیوالی سڑکوں سے اہم شاہراہوں کی بحالی تک آئندہ گرے کلر کے کرب سٹون لگائے جائینگے ۔کینال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی اس فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب اہم شاہراہوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں میں بھی اسی رنگ کو ترجیح دی جائیگی۔منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کے کرب سٹون کا رنگ بھی تبدیل کیا جائے گا، اسی طرح فیروزپور روڈ کی بحالی کے دوران بھی گرے رنگ کے کرب سٹون استعمال کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...