ٹریفک وارڈنز نے دو ماہ قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل پکڑلی

 ٹریفک وارڈنز نے دو ماہ قبل  چوری ہونیوالی موٹر سائیکل پکڑلی

لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز نے کارروائی کرکے دو ماہ قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل پکڑلی۔ پٹرولنگ آفیسر سعیداور وارڈنز نے۔۔

 غازی روڈ سے چونگی امرسدھو جاتے موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکااورموٹر سائیکل مشکوک ہونے پر ڈیجیٹل وارڈن ایپ پرریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل دو ماہ قبل تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس موقع پر ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ موٹر سائیکل قانونی کارروائی کیلئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کردی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...