سکیورٹی گارڈ خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔
خاتون شام کو اپارٹمنٹ کی چھت پر موجود تھی کہ ملزم عارف نے اکیلا پا کر نازیبا حرکات کیں۔ پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی کیلئے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کاکہناہے کہ خواتین کو ہراساں کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments