عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے وفد کی اورنگزیب کھچی سے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے اعلی سطح کے وفد نے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ولد عمار (موریتانیہ) کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور عرب دنیا کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے لیے موسیقی، ڈرامہ، فنونِ لطیفہ اور رقص کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments