ملائیشیا کے ہائی کمشنرڈیٹو محمد اظہر بن مزلاں کا نیشنل پریس کلب کا دورہ
میٹ دی پریس میں شرکت، پریس کلب کے لان میں پودا بھی لگایا،شاندار استقبال
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنرڈیٹو اظہر بن مزلاں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، این پی سی کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت، پریس کلب کے لان میں پودا بھی لگایا، پریس کلب آمد پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکتر فرقان راؤ سمیت سینئر صحافیوں نے استقبال کیا، ملائیشین ہائی کمشنر نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاسی قربت کو تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2019 میں سٹرٹیجک شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments