شہریوں کی خدمت ،منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،آئی جی

شہریوں کی خدمت ،منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،آئی جی

برانچز کے انچارجز کے ساتھ بھی اجلاس ،کارکردگی بہتر کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سہیل چودھری کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا، تمام تھانوں کی SIPS پروٹوکولز کے تحت تزئین و آرائش، جاری تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت اور تھانوں میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تھانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، سازگار اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دریں اثنا، آئی جی نے مختلف برانچز کے انچارجز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا، جس میں برانچز کی کارکردگی، دفتری امور میں بہتری اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دفتری امور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عوامی خدمت کے معیار میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ جاتی امور میں بہتری، شفافیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...