جے بلاک جوہر ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،باہرنکلنا محال،تلفی کامطالبہ

جے بلاک جوہر ٹاؤن میں آوارہ کتوں  کی بھرمار ،باہرنکلنا محال،تلفی کامطالبہ

لاہور (نامہ نگار خصوصی)جے بلاک جوہر ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے خوف کی لہر ، شام ہوتے ہی آواروں کتوں کے سڑکوں پرگھومنے سے علاقہ مکینوں کیلئے گھروں سے باہر آنا اور سیر کیلئے نکلنا ناممکن بنتا جا رہا ہے ۔۔۔

متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرانے کے باوجود سدباب کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جاسکے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو علاقہ مکینوں کے دستخطوں والے مکتوب میں مطالبہ کیاگیاہے کہ متعلقہ حکام کو علاقے سے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات ہدایت کی جائے ۔ مکینوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھی آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...