مناواں سے ملنے والی سر قلم لاش شناخت، غیرت کے نام پر قتل
روبن مسیح خاتون کو بھگا کر لے گیا تھاجسکے بیٹوں نے رنجش پرقتل کیا،ایک ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں دوروز قبل کھیتوں سے ملنے والی سر قلم لاش کی شناخت روبن مسیح کے نام سے ہو گئی،غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی میری پہچان ٹیم نے جدید بائیومیٹرک نظام کے ذریعے فنگر پرنٹس کی مدد سے مقتول کی شناخت کی۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی میری پہچان ٹیم ابتک 5 ہزار سے زائد لاوارث لاشوں کی شناخت مکمل کر چکی ہے ۔دوسری جانب پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ کے مطابق روبن مسیح مبینہ طور پر 16 سال قبل خاتون کو بھگا کر لے گیا تھاجسکے بیٹوں نے اس رنجش پراسے مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے اورکارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments