سی بی سی کی کلفٹن بیچ پر واک سے ہفتہ صفائی کا آغاز

سی بی سی کی کلفٹن بیچ پر واک سے ہفتہ صفائی کا آغاز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن انتظامیہ، اہلکاروں، اسکولوں کے بچوںکی شرکترہائشی اور کمرشل ایریاز میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے جائیں گے

کراچی(سٹی ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے منگل سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیاگیا ہے جوکہ 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ہفتہ صفائی کا آغاز کلفٹن بیچ پر ایک واک سے کیا گیا جس میں سی بی سی کی اعلیٰ انتظامیہ، اہلکاروں، اسکولوں کے بچوں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہفتہ صفائی کا اہتمام ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت کنٹونمنٹس میں صفائی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے، ان میں تیزی لانے اور عوامی آگاہی و شرکت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے ۔ہفتہ صفائی کے دوران جامع حکمتِ عملی کے تحت رہائشی اور کمرشل ایریاز میں ٹھوس اور مائع فضلے کو بڑے پیمانے پر ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسکولوں کے بچوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی نشستوں، معلوماتی پوسٹرز کی مہم اور شہری ذمہ داریوں کے شعور کو فروغ دینے والی دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور صاف و صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صفائی مہم کے دوران عوام کو کچرا مقررہ مقامات پر ڈالنے ، پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ تاکہ شہری علاقوں میں صفائی کا مستقل نظام برقرار رکھا جاسکے ۔اس مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...