پارہ 38.7 ڈگری تک پہنچ گیا آج بھی شدید گرمی کا امکان
کراچی(این این آئی)شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار انتہائی کم ہونے کے باعث منگل کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 38.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
جبکہ آج (بدھ) بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج بدھ کو بھی کراچی میں گرم دن متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ مغربی اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments