وزیر صنعت سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مسائل اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments