پی سی ٹی بی کے ملازمین کوپنشن میں 5فیصد اضافہ نہ مل سکا
لاہور(خبر نگار )پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی)سے ریٹائر ہونے والے سینکڑوں ملازمین کو سابقہ مالی سال کے دوران پنشن میں 5فیصد سالانہ اضافے کی ادائیگی تاحال نہ ہو سکی۔۔
250 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین نے پیکٹا حکام سے پنشن میں سالانہ اضافے کی منظوری اور ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ریٹائرڈ ملازمین کاکہناہے کہ سابقہ مالی سال میں پنشن 5فیصد بڑھانے کے باوجود انہیں تاحال اسکا فائدہ نہیں دیا گیا، جس سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔اس سے قبل پی سی ٹی بی کے ریگولر ملازمین کو بھی 15 فیصد سالانہ انکریمنٹ سے محروم رکھا گیا تاہم مسلسل احتجاج کے بعد انہیں انکریمنٹ ادا کر دی گئی۔ریگولر ملازمین کی طرح پنشنرز کو بھی سالانہ اضافہ دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments