اسلحہ کی نمائش پر 2ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے باغبانپورہ سے اسلحہ کی نمائش و استعمال کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے۔
باغبانپورہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے لڑائی جھگڑے کے دوران اسلحہ کا استعمال کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر کے گرفتار ملزمان عقیل، عبدالرحمن کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments