خاتون کے 12لاکھ ہتھیانے والا ملزم زیرحراست

خاتون کے 12لاکھ ہتھیانے والا ملزم زیرحراست

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں انصاف کی اپیل لے کر آن والی خاتون کی داد رسی کرتے ہوئے پولیس نے پنشن کے 12لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے جبکہ باقی رقم کی وصولی کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

 خاتون نے پنشن کے معاملات مکمل کرانے کیلئے عبدالرحمان نامی شخص سے مدد لی، جس نے ان کا اصل شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات حاصل کر کے خاتون کے شناختی کارڈ پر خفیہ طور پر دوسرا بینک اکاؤنٹ کھلوایا اور پنشن کی مد میں ملنے والے 12لاکھ روپے اس اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیے ۔جس پر کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...