خاتون کی گاڑی کو ٹکرمارنے پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)جیل روڈ پر خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے اور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار اے ایس آئی غافر نوید کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی غافر نوید جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا،پولیس اہلکار نے خاتون کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کر دیے ، جس کے بعد فریقین کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے طے پا گیا۔ تاہم معاملہ طے ہونے کے باوجود اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments