میڈیکل کالجز کی فیسوں میں 300فیصداضافہ ظلم:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے مقرر کرنے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ میڈیکل کی تعلیم پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ، ایسے میں فیسوں میں تین گنا سے زائد اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے ذہین طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ 93 فیصد سے زائد میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اب بھاری فیسیں ادا کرنا ہوں گی، جبکہ فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں داخلہ منسوخ کرنے کی پالیسی انتہائی ظالمانہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments