مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ڈیفنس سی کے علاقے برکی عبداللہ پل کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔
دوسرے واقعہ میں داتا دربار کے گیٹ نمبر 5 کے قریب حاضری کے لیے آنے والا 35 سالہ نامعلوم شخص حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ سے 27 سالہ شعیب ولد جعفر حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments