ایوان اقبال کمپلیکس میں شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر تقریب
لاہور(خبر نگار)شہید ملت لیاقت علی خان کا سیاسی کردار اور طرز حکمرانی حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی کے موقع پر تقریب کے دوران کیا،شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔سینئر صحافی سلمان غنی ،وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر ،ڈاکٹر الماس خانم نے خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments