گلاب دیوی ہسپتال:لیڈی ڈاکٹر، تیماردار خواتین میں ہاتھا پائی

گلاب دیوی ہسپتال:لیڈی ڈاکٹر، تیماردار خواتین میں ہاتھا پائی

مریض کی آئی سی یو منتقلی مطالبے پرمکے چل گئے ،عملے پر رشوت مانگنے کا الزام

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گلاب دیوی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور مریض کی تیماردار خواتین کے درمیان ہاتھا پائی،لاہور نیوز نے دونوں فریقین کی فوٹیج حاصل کرلی۔ امیر الدین وارڈ میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، معاملہ مکوں تک جا پہنچا۔ ذرائع کے مطابق مریض کی آئی سی یو منتقلی مطالبے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔ مریض کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنا کرکمرے میں بند کرنے اور پیرا میڈیکل سٹاف پر رشوت طلب کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے تاہم اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب گلاب دیوی ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بناکرالٹا الزام ہسپتال کے عملے پر عائد کیا جارہا ہے ۔ مریض کے ساتھ موجود تین خواتین نے حملہ کیا، ڈاکٹر اکیلی تھیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مریض کی تیماردار خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...