30بجلی چوروں، نادہندگان کے کنکشن منقطع ،دوگرفتار، 24لاکھ روپے ریکور
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو سائوتھ سرکل میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی، لیسکو ٹیموں نے 30کنکشن منقطع کردیئے ۔
غوثیہ پارک سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث دو افراد گرفتار کرلیے ۔ بجلی چوری پر تقریباً 19 لاکھ روپے کے ڈٹیکشن بل عائد، نادہندگان سے 24 لاکھ سے زائد کی ریکوری ہوئی۔ ایس ای ساؤتھ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی ایکسین کاہنہ فیاض حسین اور ایس ڈی او غوثیہ پارک چودھری حمزہ نے میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کی ۔ لیسکو چیف رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ر ہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments