عبدالحق روڈ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ ختم ، بحالی تک محدود

 عبدالحق روڈ کو سگنل فری بنانے  کا منصوبہ ختم ، بحالی تک محدود

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )جوہر ٹاؤن میں عبدالحق روڈ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ ختم کر کے سڑک کی بحالی تک محدود کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے نے ڈاکٹرز ہسپتال سے سدرن بائی پاس تک شاہراہ کو سگنل فری کوریڈور میں تبدیل کرنے کا منصوبہ 2017 میں بنایا تھاتاہم 9 مالی سال تک بجٹ میں جگہ ملنے کے باوجود عملی پیشرفت نہ ہو سکی۔ابتدائی طور پر 27 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا جو بڑھ کر 39 کروڑ 95 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گیا ہے ۔ فنڈز کی کمی اور بڑھتے اخراجات منصوبہ ڈراپ کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے اب شاہراہ پر صرف کارپٹنگ ومرمت کا کام دو ماہ میں مکمل کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...