ایس ایس ٹیزکی ٹریننگ 19 اکتوبر سے شروع ہوگی
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں سیکنڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹیز)کی گریڈ 17 میں ترقی سے منسلک ٹریننگ 19 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 13 نومبر تک جاری رہے گی۔
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے 4 ہفتوں پر مشتمل آن لائن پروموشن لنکڈ ٹریننگ کی منظوری دیدی ۔جس میں 10 ڈویژنز سے ایک ہزار 883 مرد و خواتین اساتذہ شرکت کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments