بجٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر 6سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر ادھوری

بجٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر  6سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر ادھوری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )بجٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر شہرمیں6سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر ادھوری،ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز منصوبے کیلئے سال 2026-27 میں 2 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تاہم بجٹ میں صرف 46 کروڑ 80 لاکھ رکھے گئے جبکہ بڑے ترقیاتی فنڈز آئندہ مالی سال 2027-28 سے منسلک کرنے کی تجویز ہے ۔

رکھ شاہدرہ، سنگھ پورہ چائنہ سکیم، این اے 126، ای ایم ای، کاہنہ اور شالامار کے منصوبوں کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں تاہم متعدد سپورٹس کمپلیکس تاحال مزید وسائل کے منتظر ہیں۔منصوبے کیلئے مالی سال 2018-19 میں 51کروڑ 50لاکھ مختص کیے گئے ۔ 2019-20 میں یہ رقم بڑھ کر 64کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار اور 2021-22 میں 73کروڑ ہو گئی۔مالی سال 2022-23 میں ریکارڈ ایک ارب 82 کروڑ 35 لاکھ مختص کیے گئے مگر اگلے سال یہ رقم کم ہو کر 68 کروڑ 20 لاکھ رہ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...