38ہزارسکولز میں 21اکتوبرسے سالانہ سکول شماری کا فیصلہ

38ہزارسکولز میں 21اکتوبرسے سالانہ سکول شماری کا فیصلہ

ماسٹر ٹرینرز، آئی ٹی ٹیچرز، اے ای اوز اور سکول سربراہان کو تربیت دی جائیگی

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے38ہزار سرکاری سکولوں میں 21سے 31اکتوبر تک سالانہ سکول شماری کا فیصلہ ،محکمہ تعلیم نے آن لائن تربیتی سیشنز کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے ماسٹر ٹرینرز، آئی ٹی ٹیچرز، اے ای اوز اور سکول سربراہان کو تربیت دی جائیگی۔ تعلیمی اداروں کا سکول شماری ڈیٹا ایس آئی ایس ایپ کے ذریعے مرتب کیاجائیگا۔ ماسٹر ٹرینرز کی تربیت 16 جبکہ آئی ٹی ٹیچرز، اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز کی 17سے 19 اکتوبرکو ہوگی ۔ہر تحصیل سے نامزد مرد و خاتون آئی ٹی ٹیچرز کو ماسٹر ٹرینر بنایا جائیگا۔ تمام ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے آئی ٹی ٹیچرز کو تربیت دی جائیگی۔مساجد مکتب، پرائمری اور ایلیمنٹری سکولزسربراہان بھی تربیتی عمل کا حصہ ہوں گے ۔ سکول شماری ماڈیول کی تیاری کیلئے 19اور 20اکتوبر کو آزمائشی سرگرمی ہوگی۔ تمام نامزد افسروں اور اساتذہ کو تربیتی سیشنز میں شرکت یقینی بناناہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...