میٹرک امتحانات ، 4امیدوار جعلسازی ، نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور (خبر نگار)لاہوبورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات (دوسرا سالانہ)کے دوران ریاضی کے پرچے میں کنٹرولر امتحانات نے مختلف سینٹرز کے ۔۔۔
سرپرائز وزٹ کیے ،چار امیدوار جعلسازی اور نقل کرتے پکڑے گئے ۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فور بوائز ننگل ساہداں مریدکے سینٹر سے امیدوار شعیب خالد کی جگہ اشرف جبکہ امتحانی مرکز U سینٹر میں ساحل کی جگہ ساحل حیات امتحان دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جنہیں قانونی کارروئی کیلئے حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سینٹر سے علی عباس کو نقل کرتے اورگورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز رائیونڈ سینٹر سے ریان خان کوناجائز ذرائع استعمال کرتے پکڑ لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments