57 لاکھ روپے چوری کے دو ملزم گرفتار، رقم برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے 57 لاکھ روپے چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی ۔۔۔۔
ہنجروال کے علاقے میں دو روز قبل شہری کے دفتر سے 57 لاکھ روپے چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او ہنجروال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں راجہ سانول اور اسکے ماموں عرفان اجمل کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments