انجمن تاجران سبزی منڈی کے الیکشن،چودھری ارشد بلامقابلہ کامیاب
الہ آباد (نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران سبزی منڈی چونیاں کے انتخابات میں چودھری ارشد صدر، حاجی مشتاق سینئر نائب صدر، کاشف مہر نائب صدر جبکہ چودھری اسلم قصوری جنرل سیکرٹری اور ۔۔۔
دیگر عہدیداران و کابینہ کے ارکان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ تمام عہدیداران کے بلا مقابلہ انتخاب پر سبزی منڈی کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاجروں نے نومنتخب صدر، سرپرست اعلیٰ چودھری طفیل جٹ، سرپرست چودھری محمد اشفاق اور دیگر کابینہ کے ارکان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments