فیروزوٹواں:ٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بزرگ جاں بحق
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں واربرٹن روڈ پر فیروزوٹواں کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔۔۔
جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا کہ قصبہ فیروزوٹواں کے قریب واربرٹن سے فیروزوٹواں کی طرف آنیوالے موٹرسائیکل سوار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل سوار 66 سالہ سراج ولد شاہ محمد موقع پر ہی دم توڑگیا۔ ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments