مانگا منڈی: 656ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار
مانگامنڈی(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر علی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو، پیرا فورس اور ۔۔۔
دیگر متعلقہ محکموں نے کروڑوں کی 656 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی ۔مانگا منڈی کے مختلف علاقہ جات سے صوبائی حکومت کی کروڑوں روپے کی656ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز متعدد قابضین سے واگزار کروا ئی گئی۔یہ زرعی اراضی گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز متعدد قابضین کے زیر استعمال تھی جس سے وہ ذاتی فوائد حاصل کر رہے تھے ۔طویل عرصے سے کروڑوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی کی واگزاری پر توجہ نہیں دی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments