میو ہسپتال :دو انٹروینشنل ریڈیالوجسٹس نے ڈیپارٹمنٹ کو جوائن کر لیا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال لاہور کے کینسر کیئر کلینک میں کو ایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا متواتر علاج جاری ہے ۔۔۔
۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ ریڈیالوجی اور کینسر کیئر کلینک میں دو انٹروینشنل ریڈیالوجسٹس نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کنسلٹنٹس ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔ ماہرین نے کینسر کے مریضوں کے انتخاب، تشخیص اور علاج کی منصوبہ بندی کے لیے ملٹی ڈسپلنری ٹیم کے اجلاس بھی شروع کر دئیے ہیں۔ مقصد ماہرین کی مشاورت سے مریضوں کی طبی کیفیت کا جائزہ لینا اور کو ایبلیشن کے طریقہ علاج کے لیے موزوں مریضوں کا انتخاب یقینی بنانا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنے اور جدید طریقہ علاج تک بروقت رسائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments