شیڈول معمول پر نہ آسکا ، ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،مسافرخوار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔۔۔
،مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈر، لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس کو مسافرکم ہونے پر منسوخ کردیا گیاجوگزشتہ 7 روز میں چھٹی دفعہ منسوخ ہوئی۔ مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیاگیا۔ کراچی سے آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ ،فرید ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس5گھنٹے،کراچی ایکسپریس4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ لیٹ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments