سکولوں کا انتظام ویلفیئر سوسائٹی کو نہ دینے پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سکولوں کا انتظام ویلفیئر سوسائٹی کو نہ دینے کیخلاف درخواست پر۔۔۔
پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو29 اکتوبر کے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خالد اسحاق نے لاہور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، مرزا کاشف ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ پنجاب حکومت سکول ریفارمز فیز تھری کے تحت 7 ہزار سکول پرائیویٹ افراد اور این جی اووز کو دینا چاہتی ہے،سوسائٹی کے زیر انتظام کئی سکول چل رہے ہیں،جنکے نتائج بہترین ہیں،عدالت حکومت کو سرکاری سکولوں کو سوسائٹی کے زیر انتظام چلانے کیلئے دینے کا حکم دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments