سعد رضوی ، انس رضوی بازیابی کیس :وکیل کو ترمیمی درخواست کی کاپی لا افسر کو فراہم کرنیکی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماحافظ سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو ترمیمی درخواست کی کاپی لا افسر کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے آج لا افسر سے جواب طلب کرلیا۔۔۔
، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ چنرل پنجاب نے عدالت میں جمع رپورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ سعد رضوی اور انس رضوی کیخلاف 54 مقدمات درج ہیں،سعد رضوی 4 اور انس رضوی 5 مقدمات میں اشتہاری ہیں،اے ٹی سی عدالت کے حکم پر دونوں بھائیوں کیخلاف اشتہارات دئیے جاچکے ہیں،پولیس نے دونوں بھائیوں کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جبکہ درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ معلوم نہیں کہ وہ دونوں کہاں اور کس حالت میں ہیں، عدالت بازیابی کا حکم دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments