الزامات ثابت نہیں ہوئے :رمشا اقبال ،ثاقب چدھڑ کیخلاف مزید 26لڑکیاں سامنے آنے کادعویٰ
لاہور (کورٹ رپورٹر )اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاہے کہ مخالفین کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔۔۔
، ثاقب چدھڑ کیخلاف کیس دائر کرنے کیلئے مزید 26 لڑکیاں سامنے آنے کادعویٰ کردیا۔رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت اتنا دباؤ برداشت نہیں کر سکتی جتنا انہوں نے کیا۔ میڈیا میں ان پر اور پوری فیملی پر کیچڑ اچھالا گیا، آج وہ ثبوت سامنے رکھنے آئی ہوں ۔رمشا اقبال نے کہا گزشتہ پریس کانفرنس میں وہ جن کاغذات کے ساتھ آئیں وہ اٹیسٹڈ کاپی تھے ۔ دوسرے فریق نے ہمارے خلاف درخواستیں دیں مگر پنجاب بار سمیت دیگر جگہوں سے فیصلے انکے حق میں آئے ۔ یہ لوگ ہائیکورٹ میں الزامات کیوں ثابت نہ کر سکے ۔رمشا اقبال کا دعویٰ تھا کہ دوسرے فریق کے لوگ پاور میں ہیں، پہلے 2 کروڑ کھانے کا الزام لگایا گیا، پھر بات 80لاکھ پر آ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments