بجلی چوری پکڑنے پرلیسکو عملے سے گالم گلوچ ،ملزم گرفتار،پسٹل برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کی گرین ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوری پکڑنے پر عملے سے گالم گلوچ ،دھمکیوں پر ملزم گرفتار،پسٹل برآمد کرلیاگیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ریکوری ٹیم نے نادہندہ صارف دلنواز کے کنکشن کو چیک کیا۔۔۔
، جہاں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہورہی تھی۔ عملہ نے بجلی چوری کی ویڈیو بناکر نادہندگی پر کنکشن منقطع کر دیا ۔ بعد ازاں دلنواز بھائی سمیر کے ہمراہ گرین ٹاؤن دفتر پہنچا اور دونوں نے عملے سے گالم گلوچ شروع کردی۔مسلح ملزموں نے ڈی سی او انچارج زاہد کو قتل کی کوشش کی، لیسکو ملازمین اور دفتر میں موجود عوام کو اسلحہ دکھا کر ہراساں کیا اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔موقع پر موجود افراد اور لیسکو ملازمین نے مسلح ملزم کو قابو کرلیا، بعد میں 15 پر اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سے پسٹل برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments