انڈونیشین شہری کاچوری شدہ موبائل دو گھنٹوں میں برآمد،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشین شہری ڈیوی سوڈی آرسو کا 80ہزار کاچوری شدہ موبائل فون صرف دو گھنٹوں میں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موبائل نجی ریسٹورنٹ سے چوری ہوا تھا۔۔۔۔
شکایت ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیاجو سکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کیولری گراؤنڈ سے گرفتار کرکے مسروقہ موبائل برآمد کر لیا۔موبائل کی فوری برآمدگی پر انڈونیشین شہری نے پنجاب پولیس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کرکیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments