رائیونڈ :11سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا اوباش گرفتار

رائیونڈ :11سالہ بچی سے زیادتی  کی کوشش کرنیوالا اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا اوباش گرفتار کر لیا۔

رائیونڈ کی رہائشی 11 سالہ بچی ٹیوشن پڑھنے گھر سے نکلی توگلی میں موجود نادر نامی شخص نے بسکٹ دینے کے بہانے پاس بلایا اور ورغلا کر ساتھ گھر لے گیا جہاں زیادتی کی کوشش کے دوران بچی نے ملزم کی نازیبا حرکات دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا، جس پر اہل محلہ نے 15 پر کال کردی۔ پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...