اینٹی سموگ گنز کادائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کافیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے سموگ سیزن میں فضا میں معلق ذرات، دھول، مٹی اور دھویں کو صاف کرنیوالی اینٹی سموگ گنز کا دائرہ کار لاہور سے پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس سیزن میں گوجرانوالہ کے بعد شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی اینٹی سموگ گنز کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ان شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی مانیٹرنگ سینٹرل سموگ روم سے کی جائیگی اور سینٹرل سموگ روم کی ہدایات پر فیلڈ فارمیشنز متعلقہ علاقوں کو اینٹی سموگ گنز کے ذریعے کلیئر کروائیں گی۔لاہور میں 15 سموگ گنز میں سے دو فیصل آباد اور ایک گوجرانوالہ منتقل کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments