کامسیٹس یونیورسٹی میں یومِ بصارت پرآگاہی مہم،واک کا انعقاد
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں عالمی یومِ بصارت پر خصوصی آگاہی مہم اور واک کا انعقاد۔
مہم کا مقصد آنکھوں کی صحت اور بینائی کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، طلبا و طالبات اور دیگر تمام متعلقہ افراد میں آنکھوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور باقاعدگی سے معائنہ کروانے کے شعور کو عام کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر معین (پرنسپل کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ) اور دیگر طبی ماہرین کاکہناتھاکہ بینائی کی حفاظت، بروقت تشخیص اور باقاعدہ معائنہ وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بینائی انمول نعمت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments