ڈکیت گینگ کا سرغنہ اورسنگین جرائم کامرکزی ملزم گرفتار

ڈکیت گینگ کا سرغنہ اورسنگین جرائم کامرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ جبکہ لوئر مال پولیس نے شاپ رابری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈولفن سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر داتا دربار کے قریب کارروائی کرکے ملزم سخی بادشاہ کو حراست میں لیاجسکا ای پولیس ایپ سے ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس کیخلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے سمیت 150 سے زائد مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔لوئر مال پولیس نے شاپ رابری اور قتل جیسے سنگین جرائم کامرکزی ملزم واردات کے چند گھنٹے بعد ڈکیتی کے دوران پہنے گئے کپڑے تبدیل کرنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا ۔ملزم دکان پر اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور ایل سی ڈی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت پر لوئر مال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تقریباً 150 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی مدد سے مرکزی ملزم کو کارروائی کرکے قابو کر لیا جس نے دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے تقریباً ایک سال قبل زیرِ حراست ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیرِ حراست ملزم کو چھڑوانا چاہتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...