17 لاکھ پراپرٹی مالکان کو دسمبر تک نوٹسز جاری ہونگے

17 لاکھ پراپرٹی مالکان کو  دسمبر تک نوٹسز جاری ہونگے

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں 27لاکھ پراپرٹی مالکان میں سے 10 لاکھ نے پراپرٹی ٹیکس ریبیٹ سے فائدہ اٹھا لیا جبکہ 17لاکھ مالکان تاحال ٹیکس رعایت حاصل نہیں کر سکے۔

مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز نے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ پنجاب بھر میں 17 لاکھ پراپرٹی مالکان کو دسمبر تک نوٹسز جاری کیے جائینگے ۔محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ دسمبر کے بعد بھی پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پرنادہندگان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیدادیں سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جسکا مقصد واجب الادا ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...