ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ کو روکا جائے :فنکشنل لیگ

 ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ کو روکا جائے :فنکشنل لیگ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)فنکشنل مسلم لیگ نے راولپنڈی اور ملتان میں دو ملزموں کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت کو نظامِ انصاف پر اعتماد کے بحران کا عکاس قرار دیتے کہا ہے کہ کسی عدالتی سزا سے پہلے ملزم کو ہلاک کر دینا فوری انصاف نہیں اس سے نظام کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے اور پولیس کو قانون سے بالاتر سمجھا جانے لگتا ھے۔

ممتاز قانون دان فنکشنل مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود خان کاکہناہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوموں کو فوری انصاف فراہمی کیلئے نظامِ انصاف کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائیے اور ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ کے رحجان کی بیخ کنی کی جائے ۔پولیس ہویا عوام کسی کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ ماورائے عدالت کسی کو مجرم قرار دیکرخود ہی سزا دے ۔ پولیس اور امن وامان کے دیگر اداروں کو چھوٹ ملے گی اور وہ ماورائے عدالت فیصلے کرینگے تو یہ انارکی کا باعث بنیں گے ۔مجروموں کو انجام تک پہنچنا چاہیے مگر ماورائے عدالت نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...